نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس، عدالتی معاون نے جواب جمع کرا دیا

Jan 05, 2024 | 18:03:PM
نااہلی مدت کے تعین سے متعلق کیس، عدالتی معاون نے جواب جمع کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سیاست دانوں کی نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس  میں عدالتی معاون ریما عمر نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق   عدالتی معاون ریما عمر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ سمیع اللہ بلوچ فیصلے کی روشنی میں الیکشن ایکٹ میں سیکشن 232 شامل نہیں کیا جا سکتا، ساتھ ہی انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ سپریم کورٹ کا 7رکنی بنچ سمیع اللہ بلوچ کے 5 رکنی بنچ کے فیصلے کا جائزہ لے سکتا ہے، سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق برقرار نہیں رکھا جاسکتا، سپریم کورٹ کے سمیع اللہ بلوچ کیس کے فیصلے سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی،سمیع اللہ بلوچ فیصلے سے آئینی تشریح کے پرنسپل کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

عدالتی معاون  ریما عمر نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ سمیع اللہ بلوچ فیصلہ اخلاقی گائیڈلائن اور قانونی تقاضوں کے درمیان تضاد پیدا کرتا ہے، سمیع اللہ بلوچ فیصلے نے آرٹیکل 62 ون ایف اور آرٹیکل 63 کی شقوں میں تضاد پیدا کیا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سیاست دانوں کی  نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان عثمانی شہید