اسلام آباد، فائرنگ میں سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان شہید

Jan 05, 2024 | 17:28:PM
اسلام آباد، فائرنگ میں سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان شہید
کیپشن: مولانا مسعود الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنی علماء کونسل مولانا مسعود الرحمان عثمانی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی تھی۔

دو موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے ساتھ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

ترجمان سنی علماء کونسل کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں گیس لیکیج سےدھماکہ، 3 افراد جھلس گئے

ترجمان پولیس نے بتایا کہ تھانہ کھنہ کے علاقے غوری ٹاؤن میں گاڑی پر فائرنگ میں جاں بحق شخص کی شناخت مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پمز ذرائع کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی گی ہے جہاں اسلام آباد پولیس اور اے ٹی ایس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن بھی پمز اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان سنی علماء کونسل کے مطابق مولانا مسعود الرحمان عثمانی شہید کی نماز جنازہ کل بروز ہفتہ دن دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ادا کی جائے گی، مولانا مسعود الرحمان کی میت کو بعد نماز ظہر جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد سے جلوس کی شکل میں پارلیمنٹ ہاؤس لے جایا جاۓ گا جبکہ کارکنان کل دن ایک بجے تک جامع مسجد رحمانی آبپارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔