برطانیہ نے کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

Jan 05, 2021 | 19:24:PM
برطانیہ نے کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے بڑے امدادی پیکج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی حکومت نے تیسرے لاک ڈائون کے دوران ملازمتوں اور کاروبار کو تحفظ دینے کیلئے 4.6 بلین کے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق برطا نیہ میں تیسرے لاک ڈائون لوڈ میں بزنسز کے لئے 4.6بلین پاونڈ کی امداد مختص کی گئی ہے۔ چانسلر کے مطابق ہاسپٹیلٹی ، لئیر اور ریٹیل سیکٹر کے کاروباروں کا 9 ہزار تک امداد دی جائے گی جس سے برطانیہ بھر سے چھ لاکھ سے زائد کاروبار مستفید ہونگے۔
اسطرح 594 ملین کی امدادی رقم بھی رکھی گئی ہے جس سے دیگر سکیموں کے تحت امداد کی جائے گی۔ برٹش چیمبر آف کامرس نے امدادی پیکیج کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے رقم بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ماہر معاشیات کے مطابق برطانوی معیشت لاک ڈائون سے شدید متاثر ہوئی ہے جسے واپس آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔