وزیراعظم نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی نفی کردی، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ آج پاکستان کیلئے بھی افسوسناک دن ہے۔کشمیر پر جو موقف ہم 1948 سے لے کر چل رہے تھے آج وزیراعظم نے اس کی نفی کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی وزیراعظم کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ مقبوضہ کشمیر بارے پاکستان کے موقف کو تبدیل کرسکے ، یہ ایسی غلطی ہے جس پر تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان انہیں حق دے گا کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔