دہشتگردی کے واقعات میں کالے دھن کے استعمال ہونیکا انکشاف

Feb 05, 2021 | 16:01:PM
دہشتگردی کے واقعات میں کالے دھن کے استعمال ہونیکا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں کالے دھن کے استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بکیز جوئے کے پیسے سے دہشت گرد عناصر کی فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے انچارج راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے بھی کئی اہم کردار بکیز سے رابطے میں ہیں۔ بکیز کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ہر دور میں فنڈنگ کے طریقہ کار تبدیل کرتے آئے ہیں۔ پہلے فنڈنگ کیلئے اغوا برائے تاوان، بینک ڈکیتی یا پھر بھتہ مانگا جاتا تھا، تاہم اب وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ فنڈنگ کے انداز بھی بدل گئے ہیں۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کالے دھن کا خاتمہ نہیں کیا جاتا دہشت گردی کا خاتمہ بھی نہیں ہوسکے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرنيوالے گینگ وار کے کردار پاکستانی بکیز سے رابطے میں ہيں۔ بکیز ریکوری کےلئے بھی لیاری گینگ وار کا استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ اس سلسلے میں 25 سے زائد بکیز کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔