لاپتہ  انسٹرکٹر پائلٹ کی لاش  مل گئی

Dec 05, 2021 | 10:46:AM
تین روز سے لاپتہ پائلٹ کی لاش برآمد
کیپشن: انسٹریکٹر پائلٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)  بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز "جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حلقہ این اے 133 میں ضمنی ا لیکشن ۔۔ پولنگ کا عمل جاری

بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز  پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔

قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹھنڈی اور گرد آلود ہوائوں کا رخ پا کستان کی جانب