عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

Aug 05, 2023 | 22:44:PM
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے منفرد اعزاز اپنے کر لیا، وہ دو نااہل ہونے والے سابق وزرائے اعظم کے وکیل رہے۔

سینیئر وکیل خواجہ حارث نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے وہ 2 سابق وزرائے اعظم کے وکیل رہے اور دونوں کو ہی نااہلی کی سزا سنائی گئی، توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کے بعد وہ ٹیکنیکلی 5 سال کیلئے کسی بھی عوامی عہدے کی امیدواری کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں خواجہ حارث نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیشی سے اجتناب کیا کیونکہ وہ کسی دوسری عدالت میں مصروف ہوتے تھے، جس کے باعث جج ہمایوں دلاور نے عمران کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہلی کی سزا ہونے کے بعد ان کے وکیل خواجہ حارث نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے کیونکہ خواجہ حارث کے 2 موکل سابق وزرائے اعظم رہے اور دونوں کو ہی نااہلی کی سزا ملی۔

قبل ازیں خواجہ حارث سابق وزیراعظم اور قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے پانامہ کیس میں بھی وکیل رہ چکے ہیں جس کیس میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کو تاحیات نااہلی کی سزا سنائی تھی۔