"فیصلے پر دستخط سے قبل عمران خان کو گرفتار کیا "، چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کا الزام

Aug 05, 2023 | 19:37:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نےالزامات عائد کرتے  ہوئے  کہا  کہ عدالتی فیصلے پر دستخط سے پہلے ہی عمران خان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نےعمران خان کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ حارث کے منشی کو صبح نامعلوم افراد نے ہائیکورٹ سے اٹھا لیا،منشی سے کہاگیا کہ آج کوئی فائل عدالت میں جمع نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  میں نے اپنا منشی بھیجا تو اس کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا  جبکہ فیصلے پرد ستخط سے قبل ہی  اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار  کر لیا،زبانی حکم پر کبھی گرفتاری نہیں ہوتی۔

چیئر مین پی ٹی آئی  کے وکیل کا کہناتھا کہ ہمیں آئین کے مطابق فیئر ٹرئل کا حق ملنا چاہیے، ہمیں کہا گیا کہ ایک گھنٹے میں گواہ پیش کریں،گواہ لانے کیلئے وقت مانگا تو انکار کردیا گیا، ہمارے گواہ پیش ہی نہیں کئے جاتے تو کیسے کہہ سکتے ہیں شواہد نہیں دیئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی گرفتاری اور الیکشن سے متعلق چوہدھری شجاعت کااہم بیان

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعدان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیاہے۔