قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب ، عمران خان کا بڑا فیصلہ 

Aug 05, 2022 | 19:13:PM
قومی اسمبلی، 9نشستوں پر ضمنی انتخاب، عمران خان، خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخاب کامعاملہ،عمران خان نے تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کافیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان کے استعفے منظورکئے تھے،قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی الیکشن 25 ستمبرکوشیڈول ہے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام حلقوں سے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیاہے،عمران خان نے کہاکہ مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر شیڈول جاری کردیا جہاں انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی خالی 9 نشستوں پر براہ راست ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔ امیدواران کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے دو خواتین اراکین کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد خالی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی سے نام طلب کر لئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفیٰ منظور ہونے پر مخصوص نشست خالی ہوئی تھی اور دوسری نشست شیریں مزاری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔
شیڈول کے مطابق نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اگست کو جاری کی جائے گی اور 17 اگست کوسکروٹنی ہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل 20 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں اور 25 اگست اپیلٹ ٹربیونل میں فیصلہ ہوگا۔ امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 26 اگست کو جاری ہوگی جس کے بعد امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27 اگست تک واپس لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی اور انتخابی نشان بھی 29 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس،عمران خان کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر