آئی ایم ایف کا کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار 

Aug 05, 2021 | 23:05:PM
 آئی ایم ایف کا کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان میں جاری کامیاب جوان پروگرام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن سنچے نے کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار سے ملاقات کی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں میں قرض کی تقسیم اور تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام نے منصوبے کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر بریفنگ دی ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کی کل آبادی کا 68فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، تقریباً 20 لاکھ نوجوان ہر سال جاب مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اتنی بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع دینا بہت بڑا چیلنج تھا، کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے ذریعے ہزاروں نوجوان اپنا ذاتی کاروبار اور روزگار حاصل کر چکے، پروگرام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
 انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو اسکلز سکالرشپ اور ہائی ٹیک کورسز کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف نمائندہ نے پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لئے کئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ٹریسا ڈبن سنچے نے نوجوانوں کیلئے حکومتی اقدامات اور ویژن کو بھی سراہا، پورٹل پر قرض کے اعداد و شمار کے حوالے سے دی گئی تفصیلی معلومات میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ٹریسا ڈبن نے مستحق اور باصلاحیت نوجوانوں کو لون اسکیم سے متعلق معلومات تک رسائی دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
 یہ بھی پڑھیں۔نا ک کٹی اداکا رہ سارہ علی خا ن سے متعلق اہم خبر آگئی