مکہ مکرمہ : ایشیائی بھکارن گرفتار۔ ایک لاکھ ریال اور زیورات برآمد

Apr 05, 2022 | 14:10:PM
بھکارن، فائل فوٹو
کیپشن: بھکارن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری نے ایک   ایشیائی  فقیرنی کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 1 لاکھ 17 ہزار ریال اوربڑی مقدار میں سونے کے زیورات برآمد  کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد گداگری کی جانب سے جاری وڈیو پیغام کے مطابق ایشائی بھکارن کے قبضے سے سعودی ریال سمیت مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ جو اسے عمرہ زائرین نے دیئے تھے کے علاوہ بڑی تعداد میں سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے۔گداگر عورت کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم ایک لاکھ 17 ہزار ریال کے قریب ہے جو اس نے لوگوں سے مانگ کر اکھٹی کی تھی۔

 اس حوالے سے محکمہ انسداد گداگری کا کہنا تھا کہ لوگ پیشہ ورگداگروں کو رقم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو غلط ہے ۔ یادرہے سعودی عرب میں  حکومت نے بھیک مانگنے کی سزابڑھا کرایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ مقرر کردی ہے جبکہ غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے  فوری طور پرڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:      پیاس سے جاں بلب بندر کوپولیس اہلکار کی پانی پلانے کی ویڈیو وائرل