خیبر پختونخواء حکومت کا ہیلی کاپٹر فارغ ہوا تو ریسکیو کے کام آنے لگا 

Sep 04, 2022 | 13:15:PM
24 نیوز , ہیلی کاپٹر , محمود خان , ریسکیو 1122 ,شوکت یوسفزئی, عمران خان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے جلسوں  اور دوروں سے خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کو چھٹی مل گئی ، ہیلی کاپٹر فارغ ہوا تو ریسکیو کے کام آنے لگا ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا محمود خان نے ڈھائی ملین روپے ریسکیو آپریشن کیلئے  ریلیز کروائے ہیں ۔صوبائی وزیر  شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں 

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پاس دو ہیلی کاپٹر ہیں،بڑے ہیلی کاپٹر کو  وزیراعلیٰ نے ریلیف سرگرمیوں کے حوالے کردیا ہے،

ضرور پڑھیں : تم کہاں تھے؟ انہیں بتائو کہ تم نہیں  تھے،تم نہیں تھے!

شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر پر کالام سے سیاح کو ریسکیو کیا گیا،ایک ہیلی کاپٹر  میں 3 جبکہ  دوسرے 17 بندے آتے ہیں،ہم اپنے وسائل سے لوگوں کو بحال کرینگے ، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے جب سوات میں آیا تو چیئرمین پی ٹی آئی ٹانک کے دورے پر تھے اس دوران پانچ دوست سیلاب میں پھنس گئے تھے بار بار پکارنے پر جنہیں نہ نکالا جاسکا اور ان میں سے چار دریائے سوات کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے تھے اور وزیر اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر عمران خان کیلئے ہیلی پیڈ پر کھڑا رہا تھا ۔

 خیال رہے وزیر اعلیٰ پنجاب  پرویز الٰہی کا ہیلی کاپٹر اس وقت عمران خان کو اسلام آباد  سے لانے اور لے جانے کیلئے استعمال ہورہا ہے،پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر بھی فارغ ہوگا تو یقینا سیلاب متاثرین کے کام آئے گا۔