پنجاب حکومت نے غیر قانونی افغان تارکین کو 31اکتوبر تک ڈیڈلائن دیدی

Oct 04, 2023 | 19:43:PM
پنجاب حکومت نے غیر قانونی افغان تارکین کو 31اکتوبر تک ڈیڈلائن دیدی
کیپشن: افغان تارکین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں غیر قانونی قیام پذیر تارکین وطن کو 31اکتوبر تک رضاکارانہ پاکستان چھوڑنے کی مہلت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان،ڈی آئی جی آپریشن محمد وقاص اور ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی عثمان خالد خان اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی
 اجلاس کے شرکاکو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،اجلاس میں لیگل دستاویزات کے بغیر رہنے والے فارن نیشنلز کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی سے آگاہ کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب میاں شکیل احمدنے کہاکہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پی او آر کارڈ نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کو 31اکتوبر کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائے گی،اجلاس میں بذریعہ آن لائن پنجاب بھر کے کمشنرز سے بھی غیر قانونی فارن کے حوالے سے تجاویز لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی ڈبل سنچری ختم ،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی