ناسا کی چاند پر نیا راکٹ بھیجنے کی تیاری

Oct 04, 2022 | 11:49:AM
سائنس, راکٹ, خلأ, آٹیمس, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ناسا نے کہا ہے کہ وہ اپنے آٹیمس 1 مشن کیلئے نومبر میں اپنے مون میگا راکٹ کو لانچ کرنے کی کوشش کرے گا تاہم ناسا نے کسی بھی متعین تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ 

اس ہفتے فلوریڈا میں واقع ہونے والے تباہ کن سمندری طوفان کے باعث یو ایس کی خلائی ایجنسی کو اپنے جدید منصوبے کو ملتوی کرنا پڑا۔ ناسا نے اعلان کیا کہ اگلے منصوبے کو 12 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان لانچ کیا جائے گا۔  ناسا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ ٹیم حالات اور کام کا جائزہ لینے کے بعد اپنے اگلے لانچ کی کوشش کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ حکام نے اکتوبر میں کی جانے والی کوشش کو مکمل طور پر بند کرنے کیلئے انکار کر دیا۔  

ناسا کااب تک کا سب سے مضبوط راکٹ ایس ایل ایس راکٹ کو سمندری طوفان سے محفوظ رکھنے کیلئے منگل کو اس کے سٹوریج ہینگر کینڈی سپیس سٹیشن میں منتقل کر دیا جائے گا۔  ناسا کا کہنا ہے کی طوفان نے فلوریڈا کے مختلف حصوں کونقصان پہنچایا ہے مگر راکٹ طوفان میں پیش آنے والے نقصانات سے محفوظ رہا ہے۔  لانچ ونڈو کیلئے کی جانے والی کوششیں کینیڈی کے ملازمین کو طوفان کے بعد اپنے اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے اور اگلے مشن کی تیاری کیلئے وقت دیں گی۔  ناسا کا مزید کہنا تھا کہ 98 میٹر لمبے (320 فٹ) راکٹ کو اس کے لانچ پیڈ تک لے جانے اور ٹیک آف کیلئے اس کو ترتیب دینے میں کئی دن درکار ہوں گے۔ 

اگست کے آخر اور نومبر کے شروع میں ناسا آرٹیمس 1 کو کانچ کرنے کی دو کوششیں کر چکا ہے مگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے دونوں کو آخری وقت پر ختم کرنا پڑا۔  ایک صدی سے زیادہ زیر ترقی ایس ایل ایس کو اس سے پہلے کبھی  بھی نہیں اڑایا گیا۔ ایپولو پروگرام کے پچاس سال بعد کیا جانے والا آٹیمس مشن ناسا کیلئے نیا پرچم بردار پروگرام ہو گا۔ آٹیمس 1 اس بات کی یقین دہانی کیلئے استعمال کیا جائے گا کہ اس کے اوپر موجود اورین کیپسول فیوچر میں چاند پر عملہ بھیجنے کیلئے محفوظ ہے یا نہیں۔