پی ٹی آئی احتجاج، ایک اور رکن اسمبلی کو گولی لگ گئی 

Nov 04, 2022 | 22:06:PM
کراچی، تحریک انصاف، احتجاج، دوران شیلنگ، لاٹھی چارج،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شیلنگ اور لاٹھی چارج کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر زخمی ہوگئے۔راجہ اظہر کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔
جناح ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے، طبی امداد دےدی گئی ہے۔جناح ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے بائیں ٹخنے میں گولی لگی ہے۔راجہ اظہر کی ٹانگ کا ایکسرے کرایا جا رہا ہے، راجہ اظہر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کےخلاف کراچی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو جناح ہسپتال سے حراست میں لے لیا۔ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیاگیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنان آرٹلری میدان تھانے پہنچ گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر کے ایکسرے میں گولی لگنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، راجہ اظہر کے پاؤں پر زخم کسی نوکیلی چیز کے لگنے کا ہے، جناح ہسپتال میں راجہ اظہر کے پاؤں کی ڈریسنگ کردی گئی، دوران احتجاج پولیس کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی۔قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ راجہ اظہر کی ٹانگ میں گولی لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست،تحریری حکمنامہ جاری