سندھ میں 13 ماہ کے بچے کو پانچویں جماعت پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ جاری

May 04, 2023 | 14:57:PM
سندھ میں 13 ماہ کے بچے کو پانچویں جماعت پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏(24 نیوز) پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 13 ماہ کے بچے نے پانچویں جماعت پاس کر لی اور سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا۔

سندھ کے تیز ترین نظامِ تعلیم نے تاریخ رقم کر دی. 13 ماہ کے بچے کو پرائمری پاس کرنے کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا.

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز اور کاروں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ کو ازخود ختم ہوگئی، ایف بی آر

صوبہ سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے بچے کا نام محبوب علی والد علی غلام ہے۔ بچہ 20 فروری 2017 کو پیدا ہوا، 10 اکتوبر 2017 کو سکول میں داخلہ لیا اور 31 مارچ 2018 کو پانچویں جماعت پاس کرکے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا۔  جس پر ہیڈ ماسٹر، ٹی ای او اور ڈپٹی ڈائریکٹر نے مہر لگا کر تصدیق بھی کر دی۔