سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے 70 فیصد زائد قیدی موجود ہیں

Mar 04, 2023 | 12:33:PM
سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے 70 فیصد زائد قیدی موجود ہیں
کیپشن: یہاں یہ امر زیادہ تشویش ناک ہے کہ ان قیدیوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض 20.37 فیصد ہے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) سندھ میں جیل حکام سے حاصل ہونیوالے حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ اس وقت سندھ بھر کی 23 جیلوں میں 13 ہزار 5 سو 28 قیدی رکھنے کی گنجائش  ہے جبکہ اس وقت ان جیلوں میں 23 ہزار سے بھی زیادہ قیدی موجود ہیں جس وجہ سے جیل حکام کو مختلف انتظامی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

یہاں یہ امر زیادہ تشویش ناک ہے کہ ان قیدیوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد محض 20.37 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ ،آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی معطلی کا تحریری حکم جاری

اس حوالے سے لانڈھی جیل کے سپریٹنڈنٹ سید ارشد حسین کا کہنا تھا کہ اس وقت لانڈھی جیل میں 7 ہزار کے لگ بھگ قیدی موجود ہیں جہاں ہمارے پاس صرف 22 سو قیدیوں کی گنجائش ہے۔

اسی طرح سنٹرل جیل کراچی میں گنجائش سے 159 فیصد زائد قیدیوں کو رکھا گیا ہے جہاں قیدیوں کی تعداد 6 ہزار 3 سو زائد ہے۔

اس حوالے سے جیل حکام مزید کہتے ہیں کہ گرمیوں کے موسم میں اتنی بڑی تعداد میں قیدیوں کے رہنے کیلئے مناسب انتظامات کرنا زیادہ مشکل ہوجاتا ہے، اس صورت حال میں کراچی کے ہر ضلع میں ایک جیل کا قیام اب ناگزیر ہے۔