میانمار، فوجی حکومت کیخلاف احتجاج، پولیس کی فائرنگ ،38 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)میانمار میں یکم فروری 2021کو منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر قابض ہونے والے فوجی حکمرانوں کے خلاف شدید احتجاج کے آغاز سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے مزید 38 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور جوانوں نے معمولی تنبیہ کرتے ہوئے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں۔اقوام متحدہ نیویارک میں میانمار کے خصوصی ایلچی کرسٹین شرینر برگنر نے کہا کہ یکم فروری کو بغاوت کے بعد آج کا دن سب خونریز دن تھا، صرف آج 38 افراد ہلاک ہوئے۔