پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے حوالے سے ن لیگ کا بڑا فیصلہ 

Jun 04, 2022 | 15:14:PM
 پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے حوالے سے ن لیگ کا بڑا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے  تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو ضمنی انتخابات میں  مسلم لیگ( ن)نےٹکٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  نواز شریف نے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو نامزد اورٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا،پارٹی قیادت نے پی ٹی آئی منحرف ارکان سے پوچھا ہے کہ بتائیں وہ خود الیکشن لڑنا چاہتے ہیں یہ ان کا کوئی امیدوار الیکشن لڑے گا؟

 مسلم لیگ (ن )نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 20 حلقوں میں مقامی قیادت کو آگاہ کر دیا  ،منحرف اراکین خود الیکشن لڑیں یا ان کا کوئی امیدوار (ن)لیگ کا نشان الاٹ کیا جائے گا،ضمنی انتخابات والے حلقوں میں  پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کریں گی اور ترین گروپ کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گے،اس کے علاوہ  ترین گروپ نے ن لیگ کی ٹکٹ پر ضمنی انتخابات حصہ لینے پر مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم خبر۔ایک اور بڑی شخصیت نے استعفیٰ  دیدیا