دنیا کی پہلی اڑنے والی الیکٹرک گاڑی متعارف

Jul 04, 2023 | 22:52:PM
دنیا کی پہلی اڑنے والی الیکٹرک گاڑی متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کرا دی گئی ہے جو زمین پر دوڑنے کے ساتھ آسمان میں اڑ بھی سکتی ہے۔

دنیا کی اس پہلی اڑنے والی گاڑی کی تیار کردہ کمپنی ایلف آٹومیٹو نے ’ماڈل اے‘ کا نام دیا ہے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے اس کو ٹیسٹ کرنے کا سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ائیرکنڈیشنڈ جاگنگ ٹریک جلد عوام کے لئے کھولنے کا اعلان

ایلومیٹو کمپنی کے مطابق یہ پہلی فلائنگ کار ہے جو عام کاروں کی طرح سٹرکوں پر دوڑنے کے علاوہ ہوا میں اڑ بھی سکتی ہے جسے دوسری گاڑیوں کی طرح باآسانی پارک کیا جا سکتا ہے، ہیلی کاپٹر کی طرح یہ گاڑی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ بھی کر سکتی ہے، اس پر 2 یا ایک مسافر سفر کر سکیں گے، ایک بار چارج کرنے پر یہ سٹرک پر 200 جبکہ ہوا میں 110 میل تک سفر کر سکتی ہے، توقع ہے کہ یہ فلائنگ کار 2025 کے اختتام تک عام صارفین کیلئے متعارف کرا دی جائے گی، اس کی قیمت 3 لاکھ ڈالر ہو گی۔

کمپنی کے مالکان کو فلم بیک ٹو دی فیوچر سیریز دیکھ کر اس گاڑی کو بنانے کا خیال آیا اور کمپنی کی بنیاد رکھ دی، کمپنی ماڈل اے پر 2015 سے کام کر رہی ہے جس کی سٹرک پر رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی جلدی سفر کرنے کیلئے اسے اڑایا جا سکتا ہے۔امریکن ایوی ایشن کی جانب سے خصوصی سر ٹیفیکیٹ  airworthiness certificate بھی جاری کر دیا گیا ہے۔