گزشتہ مالی سال کے مقابلےرواں مالی سال تجارتی خسارہ کتنا رہا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

Jul 04, 2023 | 00:20:AM
گزشتہ مالی سال کے مقابلےرواں مالی سال تجارتی خسارہ کتنا رہا؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گزشتہ مالی سالی کے آخری کواٹر (اپریل تا جون)میں تجارتی خسارہ کتنا رہا؟ ادارہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس اپریل کے مقابلے جون میں برآمدات 8 فیصد اضافے سے 2.36 ارب ڈالر رہی، اپریل کے مقابلے جون میں درآمدات  3 فیصد کمی سے 4.18 ارب ڈالر رہیں، اپریل کے مقابلے جون میں تجارتی خسارہ 15 فیصد کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ، سٹاک مارکیٹ میں سارادن  تیزی رہی

جون 2022 کے مقابلے جون 2023 میں برآمدات 19 فیصد کم ہوئیں، جون 2022 کے مقابلے جون 2023 میں درآمدات میں 47 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی، جون 22 کے مقابلے جون 23 میں تجارتی خسارہ 63 فیصد کمی سے 1.81 ارب ڈالر رہ گیا جو کہ جون 2022 میں 4.95 ارب ڈالرتھا۔

مالی سال 2023 میں تجارتی خسارہ 43 فیصد کمی سے 27.54 ارب ڈالر رہا جو کہ مالی سال 2022 میں 48.35 ارب ڈالر تھا۔