بانی پی ٹی آئی کے کیسز اور ان کی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

Jan 04, 2024 | 23:13:PM
بانی پی ٹی آئی کے کیسز اور ان کی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: پی ٹی آئی پارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے کیسز اور ان پر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،توہین الیکشن کمیشن کی آئندہ سماعت 16 جنوری کو ہو گی ،اس پر گواہوں کے بیانات اور ان پر جرح کا مرحلہ شروع ہو گا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن سماعت کے دوران الیکشن کمیشن ممبران پر آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکیاں دیں،توہین الیکشن کمیشن کیس میں سزا ہوئی تو عمران خان اس کیس میں بھی 5 سال کیلئے نا اہل ہو جائیں گے ،توشہ خانہ اور 190ملین پاﺅنڈ نیب کیسز میں نیب کی طرف سے عمران خان کی ضمانت پر دلائل ہو چکے ہیں ،ان دونوں کیسز میں 6 جنوری کو بھی وکلاکی طرف سے دلائل مکمل کئے جائیں گے ،توشہ خانہ نیب کیس اور 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر بھی 6 جنوری کو جیل میں سماعت ہو گی۔
سائفر کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد لیکن ہائی کورٹ نے ٹرائل سے روک رکھا ہے ،سائفر کیس میں 11 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روک رکھا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کیمرہ سماعتوں کی وجہ سے ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی تھی ،سائفر کیس میں ابتک 25 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں ،ان گواہوں پر جرح ہونی ہے عمران خان کا بیان ریکارڈ ہونا ہے اور دلائل ہونا ہے پھر اس کیس کا فیصلہ آنا ہے۔
عدت میں نکاح کیس میں 10 جنوری کو عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہو گی ،عمران خان نے اپنی نا اہلی ختم کروانے کیلئے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ معطلی کی درخواست سپریم کورٹ میں بھی دے رکھی ہے،پی ٹی آئی کی لیول پلاننگ فیلڈ درخواست کا کیس بھی سوموار کو لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، تھانہ سخی سرور سے اہم خبر آ گئی