افغانستان نے چینی جاسوسوں کو معاف کر دیا،واپس چلے گئے

Jan 04, 2021 | 18:18:PM
افغانستان نے چینی جاسوسوں کو معاف کر دیا،واپس چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) افغانستان نے گرفتار کئے گئے 10چینی جاسوسوں عام معافی دیتے ہوئے کو رہا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق10دسمبر کو افغانستان میں دہشت گردی کا سیل چلانے کے الزام میں انہیں گرفتا ر کیا گیا تھا ،گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
افغان حکام کے مطابق ان چینی باشندوں کا چین کی خفیہ ایجنسی سے تعلق ہے،ہندوستان ٹائمز کے مطابق افغان حکام نے چینی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر چین افغان معاملات میں ایسی سنگین مداخلت پر معافی مانگے تو ان چینی افراد کو رہا کیا جا سکتا ہے تا ہم رہائی کیسے عمل میں آئی اس کی تفصیلات جا ری نہیں کی گئیں،رہائی سے قبل افغان صدر اشرف غنی کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور صدر نے ان کی رہائی کی منظوری دی جس کے بعد چین سے آئے خصوصی طیارے میں چینی باشندوں کو واپس چین بھیج دیاگیا۔