نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس نے اعلیٰ عہدے سے نواز دیا

Feb 04, 2023 | 18:45:PM
نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس نے اعلیٰ عہدے سے نواز دیا
کیپشن: نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی کے بیج لگائے جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بنا دیئے گئے۔
قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس کے اعزازی سفیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ پولیس حکام اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا، تقریب میں بلوچستان پولیس کے شہدا پر مبنی ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی اور پشاور سانحے کے شہداکیلئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عورت کی جگہ مرد ہوگیا حاملہ، مارچ میں بچے کو جنم دے گا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے قومی ہیرو کو تسلیم کرنے سمیت بلوچستان پولیس کو اعزاز دے رہے ہیں، مہذب قومیں اپنے ہیروز کو قومی ہیرو کے طور پر پیش کرتی ہیں۔


آئی جی بلوچستان نے کہا کہ نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا حصہ بنانا اعزاز کی بات ہے، فاسٹ بولر نے کم مدت اور محدود وسائل میں کرکٹ کا سفر طے کیا، گلیوں سے کھیل کر قومی ٹیم تک پہنچنا اعزاز کی بات ہے، آج نسیم شاہ نوجوانوں کو رول ماڈل کے طور پر نظر آ رہا ہے۔
آئی جی عبدالخالق شیخ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کا مقصد صوبے میں امن کا قیام ہے، بلوچستان پولیس مشکل حالات اور کم وسائل کے باوجود چیلنجز کو فیس کیا، صوبے کے 900 اہلکار اور افسران جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا، ایک ہی روز میں بڑی کمی