جہیز کی ڈیمانڈ کرنےوالوں کے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ

Feb 04, 2022 | 20:22:PM
اپرچترال، جرگے، جہیزکے بائیکاٹ، فیصلہ
کیپشن: جرگہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اپرچترال میں جرگے نے جہیز کے بائیکاٹ کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپرچترال کے لاسپور گاؤں میں بزرگوں کا جرگہ ہوا جس میں غیرضروری رواج ختم کرنے اور جہیزمانگنے والوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
جرگے میں متفقہ فیصلہ کیاگیا کہ شادی بیاہ پر فضول خرچی سے گریز کیا جائے گا،شادی میں دلہن کے گھروالوں سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی جائے گی اوردعوت میں کھانوں پر کم سے کم خرچہ کیا جائے گاکیونکہ مہنگائی کے وجہ سے لوگ پہلے ہی پریشان ہیں۔ 
جرگے میں کہاگیا کہ جہیز اور غیرضروری اخراجات کی وجہ سے لڑکیوں کی رخصتی نہیں ہوپاتیں، ضلعی انتظامیہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کےلئے تعاون کرے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلا روزہ کب ؟ محکمہ موسمیات نے عیدوں کے بارے میں بھی بتا دیا