لاہور: چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچے ہلاک !!!

Feb 04, 2021 | 15:38:PM
لاہور: چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچے ہلاک !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور کے چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے2 بچے ہلاک ہو گئے، دونوں بچوں کی عمریں تین ماہ تھیں اور وہ بیمار تھے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر چودھری شفقت کے مطابق 3 ماہ قبل سفید ٹائیگر کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی ، ایک بچہ کمزوری کے باعث پیدائش کے وقت ہی ہلاک ہوگیا تھا جبکہ باقی دونوں بچے آج ہلاک ہو ئے ہیں۔چودھری شفقت نے بتایا کہ یہ بچے بھی بیمار تھے  جبکہ ان کی ماں دیکھ بھال نہیں کررہی تھی۔