محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں افسران کے تقرر وتبادلے 

Dec 04, 2023 | 21:07:PM
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں افسران کے تقرر وتبادلے 
کیپشن: محکمہ اینٹی کرپشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے،ڈپٹی سیکرٹری اینٹی کرپشن عبدالقادر جاوید شر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عبدالقادر جاوید شر کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیدیاگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد میر نادر علی ابڑو کا تبادلہ کر دیا گیا،میر نادر علی ابڑو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سکھر تعینات کر دیئے گئے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران حسین ڈاوچ کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن حیدرآباد تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ایوولیشن سکول تعلیم نور مصطفی لغاری کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ غلام سرور ابڑو کو ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن کراچی ،عبدالغفور دھامراکو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ تعینات کر دیاگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن سکھر اشرف علی سومرو کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن کراچی تعینات کردیاگیا،ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینٹی کرپشن خادم حسین برڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،خادم حسین برڑو کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن جامشورو جاوید ہالیپوٹہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد تعینات کردیاگیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فاروق بگٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،فاروق بگٹی کو محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو آرڈی نیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاہے۔
اسد علی میرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کراچی تعینات کر دیئے گئے،ڈپٹی سیکرٹری توانائی مختیار علی ابڑو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن میرپورخاص تعینات کر دیئے گئے،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی معروف ٹی وی اینکر سے تیسری شادی، تصدیق بھی ہو گئی