بدعنوان عناصرسے 539 ارب وصول کیے گئے،چئیرمین نیب کی زیر صدارت چارسالہ کارکردگی رپورٹ

Dec 04, 2021 | 23:29:PM
نیب،چیئرمین،بدعنوان،عناصر،ریکوری
کیپشن: چیئرمین نیب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں قومی اداراہ برائے احتساب کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھجوانے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق گیلپ سروےمیں 59 فیصدلوگوں نےنیب پراعتمادکااظہارکیا۔ بدعنوان عناصرسے بالواسطہ اوربلاواسطہ 539 ارب وصول کیے گئے۔چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑہے، بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کےبعدبدعنوانی سب سےبڑامسئلہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بدعنوانی ملک کودیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ملک سےبدعنوانی کاخاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب خوداحتسابی کی پالیسی پرسختی سےعمل پیراہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیٹا تجزیے میں کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آ گئیں