سیاست میں کوئی مائنس ون نہیں ہوتا،شاہد خاقان عباسی

Dec 04, 2020 | 17:55:PM
سیاست میں کوئی مائنس ون نہیں ہوتا،شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام نوازشریف سے پیار کرتے ہیں ،سیاست میں کوئی مائنس ون نہیں ہوتا ، اسٹیبلشمنٹ سیاست کو سمجھے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ لاہورجلسہ سے پہلے فیصل آبادکاورکرزکنونشن کارکنوں کومتحرک کرےگا،گرفتاریاں سیاسی تحریکوں کاراستہ نہیں روک سکتیں،عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک کو آئین کے تحت چلنا چاہیے ، تحریک کسی کےخلاف یا حق میں نہیں ہوتی، پہلے جو تحریکیں چلیں وہ اقتدار کےلئے تھیں ۔
لیگی رہنما کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک نظام کی تبدیلی کی تحریک ہے،ملک میں آئین کی حکمرانی پی ڈی ایم کی تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے، ملک کی مشکلات کا واحد حل ملک کو آئین کے مطابق چلانے میں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو سمجھنا چاہئے کہ سیاست کیا ہوتی ہے، آئین میں ہر عہدے کا حلف موجود ہے،ہر کوئی اٹھائے گئے حلف کے مطابق چلے ،ہم چاہتے ہیں الیکشن میں دھاندلی نہ ہو۔
ایک سوال ”مائنس نواز پر بات ہوسکتی ہے“کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنس کچھ بھی قبول نہیں ، نوازشریف کو عوام نے قبول کیا ہے، اسٹیبلشمنٹ سارا دن مائنس ون کرتی رہے فرق نہیں پڑتا، نوازشریف کو حکومت سے الگ کیا، سیاست سے الگ کیا گیا، نوازشریف کو جیل میں ڈالا، مگر سیاست کا محور آج بھی نوازشریف ہیں ، لیڈر وہی ہوتا ہے جسے عوام قبول کریں ۔
ایک اور سوال  کہ آپ حکومت گراپائیں گے؟ کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ عوام اور اسٹیبلشمنٹ میں فرق ہوتا ہے، عوام حکومت گراسکتے ہیں ، چور دروازے سے آنے والی حکومت ہمیشہ عوام سے خائف رہتی ہے ، لانگ مارچ یا استعفے جو بھی ہو عوام کی بات سنی جانی چاہئے، بدقسمتی سے ایسی حکومت ہے جو ہر وقت عوام کی آواز کو دبانا چاہتی ہے۔