کورونا کے ڈر سے مساجد بند نہیں کرینگے،عمران خان

Dec 04, 2020 | 15:47:PM
کورونا کے ڈر سے مساجد بند نہیں کرینگے،عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کورونا ایس او پیز پر عملدرآمدضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی، جس میں کورونا کی دوسری لہر کے خلاف اقدامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی،  وفاقی وزیر  نے وزیرِ اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کورونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ  پابندی سے ماسک لگائیں اور چھ فٹ کا فاصلہ برقرار ر کھیں  توکافی حد تک کورونا وائرس کے پھیلائو میں کمی ہو سکتی ہے اور مساجد بھی بند  کرنے کی ضرورت باقی نہ رہے گی۔وزیراعظم نے مزید کہا   کہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ  کی تفصیلات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔