لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 5ماہ میں مکمل ہوگا؛ وزیراعلیٰ پنجاب

Aug 04, 2023 | 19:53:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 5ماہ میں مکمل ہوجائے گا،کچھ کورٹ کیسز تھے جو کہ الحمداللہ ختم ہو چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی سڑک بحریہ ٹاو¿ن کے اندر سے گزرنی ہے، بحریہ ٹاو¿ن والو ں نے اس حوالے سے بہت ساتھ دیا،پراجیکٹ میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں، 100فیصد علاقہ کلیئر ہے۔
 محسن نقوی نے کہاکہ بہترین کوالٹی کے ساتھ یہ پراجیکٹ مکمل ہوگا،جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کا رش اب ٹھوکر اور کینال روڈ پر نہیں ہوگا بلکہ یہ ٹریفک لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے ذریعے اپنی منزل کی طرف جائے گی،جنوبی پنجاب کیلئے یہ ایک بڑا ریلیف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: "عبایا اتر گیا،دوپٹہ بھی اترجائیگا"صارفین رابی پیرزادہ کی لندن روانگی سے قبل تصویر پر برس پڑے
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملتان روڈ کے ارد گرد تمام سرکاری ونجی ہاؤسنگ سکیموں کے رہائشی مستفید ہوں گی،یہ بات واضح کردینا چاہتاہوں کہ میں نے ووٹ نہیں لینا، صرف عوام کی خدمت کررہاہوں،جتنا بھی وقت ہے کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے، پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات محنت کررہی ہے،ہمارا سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ پبلک کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔ 
محسن نقوی نے کہاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رکے واقعہ کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنے گا او رپنجاب حکومت رپورٹ جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائے گی،مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں،انہیں یقین دلاتا ہوں کہ واقعہ ہوا ضرور ہے لیکن اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے اور ہماری بچیاں محفوظ ہیں،یہ میرا وعدہ ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈجونیئرسکوائش چیمپئن محمد حمزہ سے ملاقات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دبنگ بیان
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرزاس لئے بند کروائے ہیں کہ کیونکہ وہاں انفیکشن ریٹ 80فیصد سے زائد ہو گیا تھا، حکومت نے پی آئی سی میں آپریشن تھیٹرزکو انفیکشن فری بنانے کیلئے بند کئے ہیں، آپریشن تھیٹرز کی تھرڈپارٹی سے ویری فکیشن کروا رہے ہیں تاکہ ان کو مکمل طورپر انفیکشن فری کیاجاسکے، تھرڈ پارٹی کی تصدیق کے بعد آپریشن تھیٹرز کو کھول دیں گے کیونکہ یہ مریضوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ تھانے میں پولیس کو پبلک فرینڈلی او رماحول بہترین ہوناچاہئے،آئی جی او رسی سی پی او نے وعدہ کیاہے کہ پولیس سٹیشنز میں جلد بہترین اصلاحات کی جائیں گی،ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ایک حقیقت ہے، قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سنوکر چیمپن احسن رمضان کے معاملے پر انکوائری کر رہے ہیں، قصور وار کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کی اچانک طبیعت بگڑگئی ،ہسپتال داخل