مسلم لیگ ن کو بڑی خوشخبری مل گئی

Aug 04, 2022 | 13:26:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ن لیگ کے رہنما نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے ضمنی الیکشن مہم کےدوران پولیس پر حملے اور فائرنگ کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان اور دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

 تفصیلات  کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما نذیر چوہان سمیت 8 افراد نے ضمانت کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔انسداد دہشتگری عدالت نے لیگی رہنما نذیر چوہان سمیت 8 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، جب کہ تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ تھانہ چوہنگ پولیس نے نذیر چوہان پر پولیس پر حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، پولیس نذیرچوہان سمیت دیگر کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

یاد رہے کہ یکم اگست کو پوليس نے نذیر چوہان کو پنجاب ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران فريقين کے مابین ہونے والے جھگڑا کیس ميں حراست ميں ليا تھا۔

لیگی رہنما نذیر چوہان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر اور شبیر گجر پر حملے کا الزام ہے، واقعے میں خالد گجر کا بیٹا زخمی ہوا تھا۔