عمران خان کے پاس اتنی سیٹیں نہیں وہ اپنی حکومت بچا سکے۔۔ مصطفٰی کمال

Aug 04, 2021 | 22:04:PM
عمران خان کے پاس اتنی سیٹیں نہیں وہ اپنی حکومت بچا سکے۔۔ مصطفٰی کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ایس پی کے سربراہ مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ایس پی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت کی مدد کی ۔کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں ۔کراچی اور سندھ کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ پانی کی لائینوں پر غیر قانونی ہائیڈرنٹ بنا دیے گئے ہیں۔ کراچی میں جہاں بسیں چلتی تھیں اب چنگ چی چلتے ہیں۔ پشاور اور لاہور میں بسیں چلا دی گئیں ہیں۔
مصطفٰی کمال نے کہا کہ سند پیپلز ہارٹی کی حکومت کراچی دشمن حکومت ہے ۔کراچی میں تمام زبان بولنے والے رہتے ہیں ۔کراچی والوں کے دلوں میں لاوا پک رہا ئے۔انہوں نے کہا کہ حیدر آباد میں پی ایم ٹی پھٹنے سے بارہ لوگ جاں بحق ہوگئے میڈیا اس کی خبریں نہیں دیکھا رہا ہے اسلام آباد میں ایک قتل پر پورا میڈیا خبریں نشر کررہا ہے۔ اسلام آباد کے قتل پر میڈیا ٹاک شو کررہا ہے۔ حیدر آباد کے بارہ قتل پر کسی کو پرواہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جہا د کی وجہ سے کراچی میں کوئی نہیں مرتا ، پیپلز پارٹی والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے را کے ایجنٹوں سے شہر کو آزاد کرایا تھا ہم نے را کے تسلط سے اس لئے نہیں چھڑایا تھا کہ کراچی کو زرداری کے حوالے کردیا جائے۔ ہم کراچی سے را کو ختم کرسکتے ہیں تو پھر پیپلز پارٹی سے بھی چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔
مصطفٰی کمال نے مزید کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہماری بات ماننے والے لوگ موجود ہیں۔ لسانی فسادات کرانے کیلئے لوگ ہاتھوں میں تیل لیکر پھر رہے ہیں ،جب تک پی ایس پی موجود اس وقت تک کراچی میں لسانی فسادات نہیں ہوسکتے۔ جب را سے لڑ سکتے ہیں تو پیپلزپارٹی کیا چیز ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ۔۔ نئے چہرے شامل کرنیکا فیصلہ