رویت ہلال کا مسئلہ حل کرنے میں فواد چودھری نے اہم کردار ادا کیا ، اعتزاز احسن

Apr 04, 2021 | 21:12:PM
رویت ہلال کا مسئلہ حل کرنے میں فواد چودھری نے اہم کردار ادا کیا ، اعتزاز احسن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کاکہناہے کہ پورے پاکستان میں ایک ہی دفعہ عیدہونی چاہئے ، فوادچودھری نے رویت ہلال کا مسئلہ حل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے،وزیراعظم نے گھبرانے کی اجازت کیا دینی ہے حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے ہیں ،بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہیں،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ، ثانیہ نشتر نے ایسے لوگوں کو بتایا جو حقدارنہ ہوتے پیسے وصول کرتے رہے، ابتک تو ایسے لوگوں کو سزائیں ہو جانی چاہئے تھیں۔
اعتزازاحسن نے کہاکہ رشوت پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے،مریم کے اثاثوں کی بات بہت پرانی ہو گئی ،مریم نواز نے کہاتھا لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سے پہلے اپنی لیڈرشپ کو بارہا پیغام پہنچایا ن لیگ پر اعتبار نہ کیاجائے، میں چاہتا تھا انہیں کوئی تلخ تجربہ نہ ہو لیکن تلخ تجربہ ہوا،ان کاکہناتھا کہ نوازشریف نے کوئی ایک دفعہ نہیں کیا کئی بار ن لیگ نے پریشانی میں ڈالا۔
پی پی رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا باپ سے ووٹ لینا میرے لئے دکھ کا باعث ہے ،سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن ہمارا حق تھا،شوکاز نوٹس کسی جماعت کو نہیں دیا جاتا،لیڈر ملک سے باہر ہو توتحریکیں نہیں چلتیں،استعفے دیئے ہوتے تو پی ٹی آئی جو چاہتی قانون سازی کرلیتی۔
اعتزاز احسن نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو اسلامی دنیا کی قیادت کرنے والے جرأت مند لیڈر تھے،ذوالفقار علی بھٹو غریبوں اورمسکینوں کے مسیحا تھے۔