سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ کمی 

Sep 03, 2022 | 17:10:PM
سیمنٹ فروخت کمی
کیپشن: سمینٹ کی فروخت میں ریکارڈ کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2022میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 24فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،سیمنٹ کی مجموعی فروخت 24 فیصد کمی سے 32.96 لاکھ ٹن رہی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 43.36 لاکھ ٹن تھی۔اگست 2022میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.75فیصد کمی سے 29 لاکھ ٹن رہی ۔اگست 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 38.10 لاکھ ٹن تھی 
اگست 2022میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 25.70 فیصد کمی سے 3لاکھ87ہزار 440ٹن رہی،اگست 2021میں سیمنٹ کی برآمدات 5لاکھ 21ہزار 468 ٹن رہی تھی۔ رواں مالی سال 2 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 35.20 فیصد کمی سے 53.36 لاکھ ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 82.35 لاکھ ٹن تھی ۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت انڈسٹری کے لیے دوستانہ پالیسیاں تشکیل دے،معاشی عدم استحکام کی وجہ سے سیمنٹ کی کھپت میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ آئے روز توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت اور روپے کی قدر میں کمی سے سیمنٹ انڈسٹری پر گہرے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آٹے کی قیمتیں بلند ترین،کراچی میں آٹا سب سے مہنگا