کیمپوں میں موجود سیلاب زدہ افراد میں بیماریاں پھیلنے لگیں

Sep 03, 2022 | 14:40:PM
 کیمپوں , سیلاب زدہ ,افراد, بیماریاں, پھیلنے
کیپشن: متاثرین کیمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی  کے مختلف علاقوں  کے کیمپوں میں متاثرین کی آمد جاری،سیلاب زدہ افراد میں بیماریاں پھیلنے لگیں۔

کیمپوں میں متاثرین ڈینگی اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،متعدد افراد بخار،  پیٹ اور جلد کی بیماریوں میں بھی  مبتلا ہوگئے،کیمپوں میں  موجود  افراد کو طبی امداد بھی  فراہم کی گئی،300 سے زائد افراد کو  ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریلیف کیمپوں کی  کُل تعداد45 تک جاپہنچی،سرکاری سطح پر 39 کیمپ رجسٹرڈ،15 ہزار 270 متاثرین کا اندراج  کیا گیا،ضلع ایسٹ اور ملیر میں 5 نئے کیمپ قائم کر دیئے گئے جبکہ بعض کیمپوں میں گنجائش سے زائد متاثرین  موجود ہیں۔