محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Sep 03, 2022 | 11:13:AM
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی
کیپشن: بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،  ہفتہ رات سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، میانوالی، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے دوران دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کرم اور وزیرستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر، خیبرپختونخوا، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔