وعدہ کرتا ہوں آئندہ دو ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے،مفتاح اسماعیل 

Sep 03, 2022 | 00:03:AM
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ملک کو دیوالیہ، سخت فیصلے کئے، وعدہ کرتا ہوں، دو ماہ، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے،
کیپشن: مفتاح اسماعیل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کئے،وعدہ کرتا ہوں آئندہ دو ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کریں گے، آئندہ تین سے چار ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فرحان سوسائٹی فیروزآباد میں جمعیت پنجابی سوداگران کے مرکزی دفتر میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تاجر برادری نے وفاقی وزیر خزانہ کا استقبال کیا ، تقریب سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی بھی کئی ناکامیاں ہیں ، کچھ تکلیف اور آزمائش ہے لیکن انشا اللہ جلد پاکستان کا مستقبل اچھا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ سیلاب متاثرین کا قریباً دس ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،60 ارب روپے سیلاب زدگان کو دینے کیلئے سمری تیار کرلی ہے ،ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ سرکاری ملازمین کی دو روز کی تنخواہ فنڈ میں دینے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھوں گا، بینکوں کے منافع سے کچھ حصہ متاثرین کو دینے کیلئے سٹیٹ بینک کو بھی خط لکھا جائے گا،مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بجلی اورتیل کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، سابقہ حکومت نے ایندھن سستا کرکے بوجھ ملک پر ڈال دیاتھا، پاکستان ہر آزمائش کی طرح اس مشکل وقت سے بھی نکل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بدترین سانحے کا سامنا، عمران خان کنسرٹ کر رہے ہیں، بلاول بھٹو