بھارت نے کینیڈا کے سفارت کاروں کو واپس جانے کی ڈیڈ لائن دے دی

بھارت نے سفارت کاروں کا سفارتی استثنیٰ بھی منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی، امریکی اخبار

Oct 03, 2023 | 22:10:PM
بھارت نے کینیڈا کے سفارت کاروں کو واپس جانے کی ڈیڈ لائن دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ 10 اکتوبر تک اپنے 41 سفارتکاروں کو وطن واپس بلا لے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کینیڈا کے اس شبہ پر سخت کشیدہ ہوگئے ہیں کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کا کینیڈا میں جون میں سکھ علیحدگی پسند رہنما اور کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں کردار تھا جسے ہندوستان نے دہشتگرد قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بی جے پی رہنمانےپھندا لگا کر خودکشی کر لی

بھارتی مطالبے سے واقف لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار نے کہا کہ ہندوستان نے ان سفارتکاروں کا سفارتی استثنیٰ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے جو 10 اکتوبر کے بعد رہ گئے۔

اخبار نے کہا کہ ہندوستان میں کینیڈا کے 62 سفارتکار ہیں اور ہندوستان نے کہا تھا کہ کل 41 کو کم کیا جائے۔ ہندوستان اور کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ اس سے قبل کینیڈا میں ہندوستانی سفارتکاروں کیخلاف تشدد کی فضا اور ڈرانے دھمکانے والا ماحول تھا جہاں سکھ علیحدگی پسند گروپوں کی موجودگی نے نئی دہلی کو تنگ کر رکھا ہے۔