عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

Oct 03, 2022 | 18:06:PM
عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا، امریکی کروڈ آئل کی قیمت 3.3 فیصد بڑھنے کے بعد 82 اعشاریہ 12 ڈالرفی بیرل ہوگئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 3 اعشاریہ 3 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 87 اعشاریہ 94 ڈالرہو گئی،بڑی معیشتوں میں متوقع کساد بازاری کی وجہ سے مانگ کے خدشے پر حالیہ مہینوں میں دونوں اہم معاہدوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ڈی بی ایس بینک کے توانائی کے تجزیہ کار سوورو سرکار نے توقع کی کہ مزید فوائد حاصل ہوں گے،انہوں نے کہا کہ تیل 100 ڈالر فی بیرل پر واپس آنے سے پہلے صرف وقت کی بات ہو گی، خاص طور پر سال کے آخر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کے بعد امارات دنیا میں سب سے سستا پٹرول دینے والا واحد ملک بن گیا، غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اکتوبر کے مہینے کے لیے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں 38 فلس فی لیٹر کی کمی کی ہے یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب متحدہ عرب امارات نے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی۔حکام کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 62 فلس فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد یکم اکتوبر سے سپر نائنٹی ایٹ پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.41 درہم کے مقابلے میں 3.03 فی لیٹر ہوگی۔

 اسپیشل نائنٹی فائیو پیٹرول کی قیمت ستمبر میں 3.30 درہم کے مقابلے 2.92 فی لیٹر ہوگی، اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.85 فی لیٹر ہوگی، پچھلے مہینے درہم 3.22 فی لیٹر کے مقابلے میں جبکہ ڈیزل کی قیمت ستمبر میں درہم 3.87 کے مقابلے میں 3.76 فی لیٹر ہوگی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹرول کی عالمی قیمت اوسطاً 1.27 ڈالر فی لیٹر ہے جو کہ متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہے۔