وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار

Oct 03, 2022 | 17:57:PM
وزیراعظم شہباز شریف، سیلاب متاثرین، ڈیش بورڈ، افتتاح کرنے سے انکار،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کردیااور افتتاح کرنے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کوئی تاریخ دیں میں آ جاؤں گا افتتاح کیلئے لیکن اس کو اپڈیٹ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب ہوئی ،جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیش بورڈ کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ افتتاح کرنے سے انکارکردیا، وزیراعظم نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈیش بورڈ میں وہ تفصیلات نہیں جو عوام دیکھنا چاہتی ہے،ڈیش بورڈ اتنا سست نہیں ہونا چاہئے،یہ ڈیش بورڈ رئیل ٹائم نہیں ہے یہ اپ ڈیٹ ہونا چاہئے ،یہ رئیل ٹائم نہیں ہے، میں ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کروں گا ۔
 وزیراعظم نے ڈیش بورڈ کے حوالے سے بیوروکریسی کی سرزنش کر دی،امین الحق کی درخواست کے باوجود وزیراعظم نے افتتاح نہیں کیا ، وزیراعظم نے کہاکہ مجھے کوئی تاریخ دیں میں آ جاؤں گا افتتاح کیلئے لیکن اس کو اپڈیٹ کریں، جو ادارے ڈیٹا نہیں دیتے ان کا بھی پتہ ہونا چاہئے، موسمیاتی تبدیلی، کلاوڈ برسٹ اور دیگر کی معلومات بھی ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الہی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا