ٹویٹر پر فواد چودھری اور مریم نواز آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) عمران خان کو عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹ کی جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر غلط مقدمہ تھا اصل مقدمہ چوری کا آپ لوگوں پر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے، جس پر فواد شوہدری نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصل مقدمہ آپ لوگوں کا ہے اور اصل فساد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کے پیسے باپ کے پیسے سمجھ کر معاف ہو رہے ہیں ۔
عمران خان پر مقدمہ ایک معمولی غلط فہمی پر مبنی تھا مسئلہ آپ کے اربوں روپے کی جائیدادوں کا ہے جس سے آپ کو مکھن سے بال کی طرح نکالا جا رہا ہے، اصل فساد یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کے پیسے باپ کے پیسے سمجھ کر معاف ہو رہے ہیں https://t.co/qpjOpW3nHH
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 3, 2022
توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔ https://t.co/nVimAUvaaw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022