فلپائن میں منعقد ہوئی انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب

Oct 03, 2022 | 12:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلپائن میں منعقد ہوئی انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )فلپائن میں انوکھی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 15 پالتو جانوروں کے جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے اختتام کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب فلپائن میں عالمی یوم جانور کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

 

اجتماعی شادی کے دوران پالتو جانوروں کے ساتھ ان کے مالکان نے بھی رنگ برنگے لباس زیب تن کئے جبکہ دلہنوں نے روایتی عروسی گاؤن پہنا تو دولہے نے سوٹ بوٹ کا انتخاب کیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب میں پادری نے نو بیاہتا جوڑوں کے اوپر مقدس پانی کا چھڑکاؤ کیا اور ان کی اچھی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تقریب کا مقصد عالمی یوم جانور کے موقع پر جانوروں کے حقوق کو اُجاگر کرنا تھا۔