گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے پر نگران وزیراعظم کی شدید مذمت

Nov 03, 2023 | 22:05:PM
 گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے پر نگران وزیراعظم کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے.

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اسکے رکھوالوں کے حوصلے کبھی پست نہ کر پائیں گے،پوری قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت