وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

Nov 03, 2023 | 21:47:PM
وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ کی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پسنی سے اوڑمارا جانے والے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور14جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہید فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اورشہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہداکے لواحقین کے ساتھ ہیں، شہدا ہمارا فخر ہیں،شہدانے وطن عزیز کے امن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،شہداکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے کہاکہ قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہے،مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
ادھر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کاکہناتھا کہ شہداکے بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں،پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کاکہناتھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ انتہائی بہادری سے لڑ رہی ہیں،ہمارے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ملک وقوم کی حفاظت کر رہے ہیں،ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: