عمران خان پر قاتلانہ حملہ،حملہ آور کی شناخت ہوگئی

Nov 03, 2022 | 17:37:PM
24 نیوز ,عمران خان,فائرنگ, حقیقی آزادی مارچ
کیپشن: سی سی ٹی وی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )عمران خان پر قاتلانہ حملہ،حملہ آور کی شناخت ہوگئی ۔

فائرنگ کرنے والے مبینہ شخص کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔فائرنگ کرنے والا مبینہ شخص محمد نوید ولد محمد بشیر ہے ،سوہدرا کا رہائشی نوید  کا ضلع وزیر آباد ہے۔

نوید کو 9 ایم ایم پستول اور خالی میگزینز کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے ،نوید رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا گارڈ بھی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق  ملزم کے پاس  نائن ایم ایم اور دو خالی میگزین تھے،ملزم پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان کا سیکیورٹی گارڈ ہے۔

میرے ساتھ کراچی سے ایک گارڈ آیا تھا اور واقعہ ہونے کے بعد وہ پیچھے رہ گیا:عالمگیر خان

کراچی سے تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ عین اسی وقت پیش آیا جب ہم سندھ سے قافلہ لے کر پہنچے،میرے ساتھ کراچی سے ایک گارڈ آیا تھا اور واقعہ ہونے کے بعد وہ پیچھے رہ گیا،لوگوں نے بھگدڑ میں غلطی سے شک کی بنیاد پر محمد اونل خان نامی میرے گارڈ کو پکڑ لیا اور پولیس اسے لے گئی،میرا گارڈ پرائویٹ کمپنی کا ملازم ہے اسکو اس حملے میں ملوث سمجھنا بے بنیاد ہے،ےگناہ افراد پر جو بھی اس واقعے کا الزام ڈال رہا ہے یہ سراسر غلط ہے۔

ضرور پڑھیں :عمران خان پر قاتلانہ حملہ ،ایک جاں بحق ،چیئرمین پی ٹی آئی سمیت7 افراد زخمی

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں فائرنگ ،ایک شخص  جاں بحق ،عمران خان،فیصل جاوید ،عمران اسماعیل سمیت 5  افراد زخمی  ہوگئے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ احمد چٹھہ کی حالت تشویشناک ہے۔