محمد رضوان نے مان لیا ابوظہبی وکٹ مشکل تھی اور شروع میں سمجھ نہیں آئی

Nov 03, 2021 | 07:50:AM
 پاکستانی ،وکٹ کیپر، محمد رضوان
کیپشن: پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سپر12 کے گروپ میچ میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کو 45رنز سے شکست دے کر 8 پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں ۔پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرنے پر اوپننگ بیٹسیمن محمد رضوان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔میچ کےاختتام پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ میں نے بابر کے ساتھ منصوبہ بنایا تھا کہ میچ کے دوران بہتر کھیل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا ابوظہبی کی وکٹ مشکل تھی اور شروع میں سمجھ نہیں آرہی تھی، جب وکٹ سمجھ آئی تو پھر بیٹنگ بھی بہترین کی۔انہوں نے کہا کہ نمیبیا کی ٹیم نے اچھی باؤلنگ کی اور شروع میں اچھے اوورز کرائے جس کی وجہ سے ہم کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید11افراد مارے گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.27فیصد