یوکرین کے حوالے سے پائیدار مذاکرات کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

Mar 03, 2022 | 15:07:PM
شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو نائب صدر یورپی کمیشن جوزف بوریل نے ٹیلی فون کرکے یوکرین کی صورتحال اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے انہیں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان نے امید ظاہر کی تھی کہ سفارتکاری سے فوجی تنازعہ ٹالا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے منفی اثرات کو اجاگر کیا، وہ سفارتی حل کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا گیا اور مسلسل کشیدگی میں کمی، نئے سرے سے مذاکرات پر زور دیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے پائیدار مذاکرات اور مسلسل سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا اور روس یوکرین معاملے پر متعلقہ معاہدوں، بین الاقوامی قانون، یو این چارٹر کے مطابق حل کی اہمیت کا بتایا ۔

نائب صدر یورپی کمیشن جوزف بوریل نے یوکرین صورتحال پر وزیر خارجہ کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کیا اور عالمی امن اور معیشت پر اس صورتحال کے اثرات کو اجاگر کیا۔

یورپی کمیشن کے نائب صدرنے سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے مسلسل کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دیکر گھر جائیں،مریم اورنگزیب