تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز,وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا

Jun 03, 2024 | 17:39:PM
تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز,وزیراعظم نے فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں تو وہیں مختلف سیکٹرز پر ٹیکس بڑھانے کی تجاویز بھی آہستہ آہستہ عوام کے سامنے آتی جا رہی ہیں جس سے بخوبی اندازہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ سال کسی کیلئے بھی مالی طور آسان نہیں ہو سکتا ہے ، ایسے میں کاروبار کیساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے پر عائد  ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے جس کی منظوری ملتوی کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق نئے بجٹ کے لیے ٹیکس تجاویز کے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کی تجویز کی توثیق نہیں کی، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کے پاس واپس جانے اور ان سے یہ تجویز واپس لینے کی درخواست کرنے کی ہدایت کی ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ بینک ڈیپارٹرز، کنٹریکٹرز اور درآمدی ٹیکسوں کے بعد چوتھا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا طبقہ ہے۔

مہنگائی میں مسلسل اضافے کے سبب اس طبقے کی قوت خرید میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کے باوجود آئی ایم ایف نے تنخواہ دار اور غیرتنخواہ دار کاروباری افراد سے آئندہ مالی سال کے دوران مزید 600ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شدید ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا