آزادی مارچ کیس:عمران خان ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماء 2 مقدمات میں بری

Jun 03, 2024 | 12:12:PM
آزادی مارچ کیس:عمران خان ،شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماء 2 مقدمات میں بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 2 مقدمات میں بری کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔

ضرورپڑھیں:تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں مزید مضبوط اور منتظم کرنے کا فیصلہ 

علی محمد خان اور اسد عمر اپنے وکلاء نعیم حیدر پنجوتھا، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور آمنہ علی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت اسد عمر ،علی محمد خان، مراد سعید کو بھی مقدمات سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں دو مقدمات درج تھے۔